Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

میرے بس میں ہوتاتو الزام لگانے والوں کو کوڑے مارتی،حریم شاہ غصے سے آگ بگولہ

 لندن(شوبزڈیسک)پاکستان میں اسلامی سزائوں کا نفاذہوتا اورمیرے بس میں بھی ہوتا تو جو لوگ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں انہیں کوڑے مارتی،انہیں بتا دی...


 لندن(شوبزڈیسک)پاکستان میں اسلامی سزائوں کا نفاذہوتا اورمیرے بس میں بھی ہوتا تو جو لوگ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں انہیں کوڑے مارتی،انہیں بتا دیتی کہ ایک عورت پر تہمت لگانا کتنا بڑا گناہ ہے۔نامورٹک ٹاکرحریم شاہ اپنی متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پھٹ پڑی۔

حریم شاہ نے مزید کہا کہ کسی کے پاس میرے حوالے سے جو بھی کوئی ثبوت ہے تو سامنے لیکر آئیں مگر ایسے لوگ کچھ بھی پیش نہیں کرسکتے،ایسے لوگ صرف اپنی باتوں سے متوجہ کرنے کیلئے گھٹیا حرکتیں کرتے ہیں،حتی کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بھی استعمال کیا جاتا ہے تاکہ میری عزت کو مجروع کیا جاسکے۔

لوگوں کو اللہ سے ڈرنے کی تلقین کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کو اللہ تباہ وبرباد کردے گا،ایک حد تک اللہ چھوٹ دیتا ہے،ظالم ہمیشہ دنیا میں ذلیل اوررسوا ہوتا ہے،جب تک انسان معاف نہیں کرتا اللہ بھی معاف نہیں کرے گا،ہونا تو یہ چاہیے کہ ایسے لوگ فلسطین کیلئے کھڑے ہوں،ان کیلئے آوازحق بلند کریں۔

کوئی تبصرے نہیں