Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی میں عورت نے چھ بچوں کو جنم دیدیا

 راولپنڈی(جی این اے)اللہ کی شان،راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راجہ بازارمیں ایک خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیدیا۔ منظرعام پر آنے...


 راولپنڈی(جی این اے)اللہ کی شان،راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال راجہ بازارمیں ایک خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیدیا۔

منظرعام پر آنے والی خبر کے مطابق راجہ بازارسول ہسپتال میں چھ بچوں کو پیدا کرنے والی ماں کا تعلق ہزارہ کالونی سے ہے،پیدا ہونے والے بچوں میں چاربیٹے اوردوبیٹیاں ہیں جبکہ ڈاکٹروں کے بیان کے مطابق ماں سمیت چھ بچے بالکل تندرست ہیں۔

بچوں کی پیدائش کے بعد ہسپتال میں موجودڈاکٹروں اورمیڈیکل عملے سمیت عام لوگوں نے بھی بھرپورخوشی کا اظہارکیا۔جبکہ بچوں کے والد وحید نے مٹھائی بھی تقسیم کی۔

کوئی تبصرے نہیں