Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مردہ شخص قرض لینے بنک پہنچ گیا

  برازیل(ویب ڈیسک)فراڈ کی بھی حد کردی گئی،ایک خاتون اپنے مرے ہوئے رشتے دارکو وہیل چیئرپر رکھ کر بنک میں قرضہ لینے پہنچ گئ،دھوکہ دہی کے انوکھ...

 


برازیل(ویب ڈیسک)فراڈ کی بھی حد کردی گئی،ایک خاتون اپنے مرے ہوئے رشتے دارکو وہیل چیئرپر رکھ کر بنک میں قرضہ لینے پہنچ گئ،دھوکہ دہی کے انوکھے واقعہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوکر سب کو حیران کردیا۔

یہ ویڈیو بنک میں نصب سی سی کیمروں کی مدد سے حاصل کی گئی جس میں سب نے دیکھا کہ ایک خاتون کسیے ایک آٹھسٹہ سالہ شخص کو وہیل چیئرپرلیکر آتی ہے اوراسکا مردہ ہاتھ پکڑ کردستخط کی کوشش کررہی ہے،بنک کے عملے نے شک ہونے پر خاتون سے بازپرس کی مگر وہ کوئی اطمنان بخش جواب نہ دے سکی،جس پر پولیس کو بلالیا گیا،تحقیق پر معلوم ہوا کہ یہ شخص تو مردہ حالت میں ہے جسے مردہ خانے بھجوادیا گیا اورخاتون کو گرفتارکرلیا گیا۔

مزید تحقیق پر خاتون نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ مرچکا ہے،جبکہ ہسپتال عملے کا کہنا تھا کہ یہ شخص بہت پہلے مرچکا تھا جسے مردہ حالت میں خاتون بنک لیکر گئی تاکہ فراڈ کے ذریعے قرضہ لے سکے مگر کامیاب نہ ہوسکی۔

کوئی تبصرے نہیں