Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ملک کے کئی شہروں میں کل ضمنی انتخابات کا میدان سجنے کو تیار

اسلام آباد(جی این اے)ملک بھر میں کل بروزاتوارقومی اورصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیارہوگیا،پولنگ سٹیشنز پر ضروری سامان ...


اسلام آباد(جی این اے)ملک بھر میں کل بروزاتوارقومی اورصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیارہوگیا،پولنگ سٹیشنز پر ضروری سامان بھی پہنچادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پی بی پچاس قلعہ عبداللہ میں دوبارہ پولنگ بھی اکیس اپریل کو ہوگی جبکہ این اے آٹھ باجوڑ، این اے چوالیس ڈی آئی خان، این اے ایک سوانیس لاہور، این اےایک سوبتیس قصور اور این اے ایک سوچھیانوے قمبر شہداد کوٹ میں ضمنی الیکشن ہونگے ۔

اسی طرح پنجاب سے بارہ صوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن میں 174 امیدوار میدان میں ہیں جہاں ووٹرز کی تعدادچالیس لاکھ 44 ہزار 552 ہے اور پنجاب میں دو ہزار 601 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے چارحلقوں میں میدان سجے گا، پولنگ کا آغاز صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔قومی اسمبلی حلقہ این اے ایک سوانیس میں علی پرویز اورشہزادفاروق سمیت نوامیدوار آمنے سامنے ہونگے،اسی طرح پی پی ایک سوسینتالیس سے محمد خان مدنی اورملک ریاض مقابلہ کریں گے،انکے علاہو گیارہ امیدوارقسمت آزمائی کریں گے۔

بلوچستان اورسندھ کے کئی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونگے،جو اسٹیشن انتہائی حساس ہیں وہاں سیکورٹی کے انتظامات زیادہ سخت کئے گئے ہیں،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے تمام امیدوارمضبوط تصورکئے جارہے ہیں۔جہاں بھی ضمنی انتخابات ہونے جارہے وہاں موبائل سروس اورانٹرنیٹ سروس بند کردی جائے گی۔

کوئی تبصرے نہیں