Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی اداکارشاہ رخ خان بارے اہم انکشاف سامنے آگئے

 ممبئی(ویب ڈیسک)ایسا زمانہ بھی گزرا ہے جب شاہ رخ خان اپنی بیوی کیساتھ ایک عام سے کرائے کے گھرمیں رہتا تھا،دونوں کئی بارہمارے گھرآجاتے تھے،ن...


 ممبئی(ویب ڈیسک)ایسا زمانہ بھی گزرا ہے جب شاہ رخ خان اپنی بیوی کیساتھ ایک عام سے کرائے کے گھرمیں رہتا تھا،دونوں کئی بارہمارے گھرآجاتے تھے،ناموربھارتی اداکارچنکی پانڈے نے شاہ رخ خان کے بارے میں اہم انکشافات کردئیے ہیں۔

چنکی پانڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کے سپراسٹارشاہ رخ خان مجھ سے چھوٹے بھائی کے بہت اچھے دوست تھے اوراکثر ہمارے گھرآکر فلمیں دیکھا کرتے تھے،اس زمانے میں شاہ رخ خان اپنی بیوی گوری کے ہمراہ کرائے کے گھرمیں رہتے تھے،فلموں میں کام کے شوقین تھے،باصلاحیت بھی تھے،ہمیں اس وقت ہی معلوم تھا کہ یہ ایک دن فلم انڈسٹری میں چھا جائیں گے،اورپھر یہ سچ بھی ثابت ہوگیا۔

ہم سب گھروالوں کو فخر ہے کہ شاہ رخ خان ہمارے اس زمانے کے گہرے دوست ہیں،وہ جیسے پہلے محبت سے ملتے تھے آج بھی ویسے ہی ہیں ،انکے رویے میں کوئی بدلائو نہیں آیا،بلکہ اپنے دوستوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتا ہے کہ اسے بادشاہ بنادیتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں