Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پاکستان کو بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات دینے کا الزام،چارغیرملکی کمپنیاں امریکی پابندی کا شکارہوگئیں

  اسلام آباد(جی این اے)پاکستان کو بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات مہیا کرنےوالی چارغیرملکی کمپنیوں پر امریکہ نے پابندی لگا دی ہے۔ امریکی ...

 


اسلام آباد(جی این اے)پاکستان کو بیلسٹک میزائل پروگرام کیلئے آلات مہیا کرنےوالی چارغیرملکی کمپنیوں پر امریکہ نے پابندی لگا دی ہے۔

امریکی پابندیوں کی زدمیں آنے والی چارکمپنیوں مین تین چین کی اورایک بیلاروس کی ہے،محکمہ خارجہ امریکہ کی طرف سے یہ دعوی سامنے آیا ہے کہ چاروں کمپنیاں میزائل پروگرام کیلئے پاکستان کوآلات دیتی تھیں۔

پاکستان کی طرف سے بھی ردعمل سامنے آگیا ہے،دفترخارجہ کے ترجمان نے موقف دیاہے کہ امریکہ کے نئے اقدامات بارے ہمیں علم نہیں،مگر تجارتی اداروں کی فہرستیں پہلے بھی کسی ثبوت کے بغیر منظرعام پر آچکی ہیں،صرف شک کی بنیاد پر ماضی میں بھی ایسی فہرستیں بن چکی ہیں۔کئی بار ہم بتا چکے ہیں کہ ایسی چیزوں کا تجارتی استعمال جائز ہوتا ہے،برآمدی کنٹرول کے من پسند اطلاق سے اجتناب برتنا چاہیے۔

کوئی تبصرے نہیں