Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اسرائیل نے ایران پرحملہ کردیا؟

 نیویارک(ویب ڈیسک)ایران کے اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل نے بھی ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل سے حملہ کردیا ہے،امریکہ کے میڈیا کا دعوی ...


 نیویارک(ویب ڈیسک)ایران کے اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل نے بھی ایران کے صوبے اصفہان پر میزائل سے حملہ کردیا ہے،امریکہ کے میڈیا کا دعوی سامنے آگیا۔

امریکی دعوے کے مطابق اسرائیل نے اصفہان کے قریبی ائیرپورٹ پر میزائل پھینکے ہیں،عراق اورشام کے بھی کئی شہروں پر اسرائیل نے فضائی حملے کردئیے ہیں،دوسری جانب ایران نے امریکہ کے دعوے کومسترد کرتے ہوہے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تاہم دھماکے کی آوازیں سنائی دی ہیں اسکی ایران کے میڈیا نے تصدیق کردی ہے،اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے مختلف ائیرپورٹس کو بندکیا گیا ہے،اورتمام پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

ایران کے میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے شہروں میں ائیرڈیفنس کا نظام فعال کردیا گیا ہے،کسی جانی نقصان کی بھی تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ایران نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کے تین ڈرون مارگرادئیے گئے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں