Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کہیں زمین کاتنازعہ کہیں معمولی وجہ،صوابی میں چھ افرادقتل

 صوابی(جی این اے)کہیں زمین کا تنازعہ تو کہیں کوئی اوروجہ،صوابی میں چھ افرادقتل کردئیے گئے،قتل ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل،لوگوں میں شدی...


 صوابی(جی این اے)کہیں زمین کا تنازعہ تو کہیں کوئی اوروجہ،صوابی میں چھ افرادقتل کردئیے گئے،قتل ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل،لوگوں میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا۔

پرمولی کے مقام پر اڑتالیس برس کا شیرزمان اورچوبیس سال کا وہاب قتل ہوگئے،وجوہات سامنے نہ آسکیں جبکہ زمین کے جھگڑے نے دوبیان کے علاقے میں باپ بیٹا سے زندگی چھین لی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ رشکئی کے علاقےمیں بھی زمین پر لڑائی ہوگئی جس پر ایک نوجوان کو اسکے ہی چچازادبھائی نے گولیاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا،اسی طرح کوٹھا کے مقام پر بھی ایک شخص کو زخمی کردیا گیا ہے۔

مذکوراتمام واقعات کی وجہ سے علاقے میں بہت خوف پھیل گیا،پولیس نے مقدمات درج کرکے ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں