Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بھارتی اداکارہ غیرملکی خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی پر غصے سے پھٹ پڑی

 ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ ریچاچڈھا نے بھارت میں غیرملکی خاتون کیساتھ اجتعاعی ابروریزی کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے بھارتی لوگوں کوبوسیدہ اور...


 ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ ریچاچڈھا نے بھارت میں غیرملکی خاتون کیساتھ اجتعاعی ابروریزی کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے بھارتی لوگوں کوبوسیدہ اور جنس زدہ قراردے دیا۔

گزشتہ دنوں بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک غیرملکی خاتون کو حواس کے مارے سات افرادنے پکڑلیا اوراجتماعی زیادتی کرڈالی،یہی نہیں بدترین تشددبھی کیا۔یہ بھی واضع رہے کہ خاتون اپنے شوہر کسیاتھ سیر کرنے آئی ہوئی تھی جو اس علاقے میں عارضی خیمے میں موجودتھی کہ بھیڑیانماافرادنے حملہ کردیا،خاتون کے شوہر کو بھی ماراپیٹا اورخاتون کا ریپ کرتے رہے۔متاثرہ ہسپانوی جوڑا نیپال جارہا تھا۔دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔تین ملزمان کو گرفتاربھی کرلیا گیاہے باقیوں کی تلاش جاری ہے۔

اداکارہ نے اس واقعہ پر شدیدغم وغصے کا اظہارکیا اورسوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستانی اپنے وطن میں رہ کرغیرملکی خواتین کیساتھ ایسا ہی برتائو کررہے ہیں جیساوہ اپنی عورتوں کے ساتھ کرتے ہیں یہ بوسیدہ اورحوس زدہ معاشرے کی عکاسی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں