Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نئے منتخب وزیراعظم شہبازشریف نے حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد(جی این اے)نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے چوبیسویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔تقریب ایوان صدرمیں من...


 اسلام آباد(جی این اے)نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے چوبیسویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔تقریب ایوان صدرمیں منعقدکی گئی۔

تلاوت قرآن پاک سے تقریب کی شروعات کی گئیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر سیمت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزابھی رونق تقریب تھے،جبکہ دیگر مہمانوں میں نوازشریف،آصف زرداری،وزیراعلی پنجاب مریم نواز،بلاول بھٹو،سندھ کے وزیراعلی مرداعلی شاہ اورسرفرازبگٹی جو وزیراعلی بلوچستان ہیں بھی شریک ہوئے،دیگرممالک کے سفیربھی تقریب میں موجودتھے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے حلف صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے لیا،بعدازاں مسلح افواج کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کو گارڈآف آنر بھی پیش کیا گیا۔اسکے بعد وزیراعظم عملے کا بھی شہبازشریف کو تعارف کرایا گیا،وزیراعظم نے سب کو ہاتھ ملایا اورخیریت پوچھی۔

کوئی تبصرے نہیں