Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سات کروڑسال پہلے کی دریافت نے سب کو حیران کردیا

  فرانس(ویب ڈیسک)دنیا میں اکثرایسی دریافت سامنے آجاتی ہیں کہ جن کوجان کرانسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے،سات کروڑسال پہلے کا ڈائنا سورکا ڈھانچہ در...

 


فرانس(ویب ڈیسک)دنیا میں اکثرایسی دریافت سامنے آجاتی ہیں کہ جن کوجان کرانسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے،سات کروڑسال پہلے کا ڈائنا سورکا ڈھانچہ دریافت کرلیا گیا ہے۔

یہ ڈھانچہ اس وقت سامنے آیا جب پچیس سالہ ڈیمن اپنے پالتو کتے کے ساتھ واک کررہا تھا کہ اچانک اسکی نظر ایک پہاڑ کے کونے پر پڑی جہاں انہیں کچھ ہڈیاں دکھائی دیں،تب کئی روزتک کھدائی کی گئی جسکے بعدڈھانچہ نکال لیا گیا جو سترفیصد مکمل ہے۔

واضع رہے کہ ڈیمن اورماہر آثارقدیمہ نے اس ڈھانچے کے بارے میں دوسال تک کسی کو نہیں بتایاتاکہ چوری نہ ہوسکے،یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ ڈھانچہ تیس فٹ تک بڑے ڈائناسورکا ہے،اوریہ نسل دنیا میں سبزہ کھاکرزندہ رہتی تھی،اورانکی گردن بھی خاصی لمبی ہوتی تھی،یہ تقریباً پندرہ کروڑسے چھ کروڑ ساٹھ لاکھ سال پہلے پوری دنیا میں پائے جاتے تھے۔

ہڈیوں پر ماہرین اپنی تحقیق مکمل کرلیں گے تو اس ڈھانچے کو میوزیم کی زینت بنایاجائے گا،ڈیمین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں آثارقدیمہ کا بہت شوق ہے اوراپنی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ ایک میوزیم میں رضاکارانہ خدمات بھی سرانجام دے رہے ہیں علاوہ ازیں نوکری چھوڑکر قدیم حیاتیات میں اعلی تعلیم بھی حاصل کررہے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں