Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ایبٹ آباد کی باصلاحیت خاتون شازیہ سید نے کمال کردیا

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)واضع ہے کہ پاکستانی خواتین چاہیے دنیا کے کسی کونے میں بھی ہوں مواقع ملنے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کررہتی ہیں۔ ایبٹ آ...


 واشنگٹن(ویب ڈیسک)واضع ہے کہ پاکستانی خواتین چاہیے دنیا کے کسی کونے میں بھی ہوں مواقع ملنے پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کررہتی ہیں۔

ایبٹ آباد کی شازیہ سیدسی اواو یونی لیورپاکستان فوربس کی مشرق وسطی کی سوطاقتورترین کاروبارکرنے والی خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں،شازیہ سعودی عرب،عراق اورشمالی افریقا میں آپریشنزیونی لیور میں بطورجنرل منیجرخدمات سرانجام دے رہی ہیں،ایک سال پہلے وہ مشرق وسطی میں اعلی ترین ایگزیکٹوزمیں شمارتھیں۔

شازیہ نے اپنے پیشہ وارانہ سفرکی شروعات یونی لیور پاکستان میں بطورمینجمنٹ ٹرینی کے کی تھی۔اسکے علاوہ بھی شازیہ نے پوری دنیامیں خواتین کو بااختیاربنانے اورانکی خوشحالی وترقی کیلئے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سوشل میڈیا پر شازیہ نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بااثرخواتین کی فہرست میں شامل ہونا میرے لئے باعث فخرہے اورمیں پرجوش بھی ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں