Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کے خط کا آئی ایم ایف نے جواب دے دیا

  اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی کا خط عالمی مالیاتی ادارے کو مل چکا ہے جو پاکستان کو دئییے جانے والے قرضے کے پروگرام سے متعلق ہے،مقامی او...

  اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی کا خط عالمی مالیاتی ادارے کو مل چکا ہے جو پاکستان کو دئییے جانے والے قرضے کے پروگرام سے متعلق ہے،مقامی اورسیاسی مسائل پر آئی ایم ایف تبصرہ نہیں کرتا،اس ادارے کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدودہے،نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹرپیرزکا بیان سامنے آگیا۔

ایسٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کیساتھ ہمارے پروگرام کی بڑی وجہ مالی استحکام ہے،یہاں کے عوامی فائدے اورترقی ہی آئی ایم ایف کا مقصد ہے،علاوہ ازیں مضبوط پالیسوں کی حمایت کرنا بھی ہمارے مقصدمیں شامل ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے عالمی مالیاتی فنڈکو چھٹی لکھی گئی تھی جسکی تصدیق عمران خان نے بھی اڈیالہ جیل میں صحافیوں بے بات کرتے ہوئے کردی تھی،خط میں یہ لکھا گیا تھا کہ ایسے حالات میں اگرپاکستان کو قرضہ دیا گیا تو اسی واپیسی کون کرے گا،اس سے غربت میں اضافہ ہی ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں