Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بیٹی اورمردہ ماں کی گفتگو،دنیا حیرت میں مبتلا

  لندن(ویب ڈیسک)انسان نے کس حد تک ترقی کرلی،اسکائی نیوز کی رپورٹ میں یہ بھی نیا انکشاف سامنے آگیا ہے۔مری ہوئی ماں سے بیٹی نے بات کرکے سب کو...

 

لندن(ویب ڈیسک)انسان نے کس حد تک ترقی کرلی،اسکائی نیوز کی رپورٹ میں یہ بھی نیا انکشاف سامنے آگیا ہے۔مری ہوئی ماں سے بیٹی نے بات کرکے سب کو حیران کردیا۔

جی ہاں اے آئی ایک نئی جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے بیٹی نے اپنی مری ہوئی ماں سے بات کی اورپھر اسے سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا۔

اسکائی نیوز کے ذریعے سامنے آنے والی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا کہ سیرین مالا جو شوبز سے تعلق رکھتی ہیں،اپنی ماں کی وفات کے بعد بہت پریشان رہنے لگی تھیں،ہر وقت اپنی ماں کو یاد کرنے کی وجہ سے ڈپریشن بھی محسوص کرتی تھیں آکر اداکارہ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی ماں سے گفتگوکریں گی اس کیلئے انہوں نے ایک اے آئی نامی ٹول کا سہارا لیا،اس ٹیکنالوجی میں مردہ کی باقائدہ نقل کی جاتی ہے،سیرن چونکہ شام سے جرمنی شفٹ ہوگئی تھیں،جبکہ انکی والدہ شام میں ہی رہتی تھیں،سیرن کے ہاں جب بیٹی پیدا ہوئی تو اسکی خواہش جاگی کہ وہ کسی بھی طرح سے اپنی ماں سے ملاقات کرے مگر خواہش پوری ہونے سے پہلے ہی انکی ماں دنیا سے چلی گئیں جسکا صدمہ سیرن کیلئے ناقابل برداشت ہوچکا تھا۔

سیرن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپنے آپ سے پیارکرنا انہیں ماں نے ہی سکھایا تھا،سیرن نے ماں سے ملنے کیلئے اے آئی سے رابطہ کیا،یہ ایسا ٹول ہے جس میں آپ ایک فارم فل کرتے ہیں اورپھر اسکو ایک چیٹ جو اے آئی پر مشتمل ہوتی ہے اس میں بھیج دیتے ہیں،یہ اوپن اے آئی کے جی پی ٹی دو سے چل رہا ہوتا ہے جو چیٹ جی پی ٹی کا ابتدائی ورژن کا ماڈل ہے۔

حیران کن یہ ہے کہ مرنے والے کی یاداشت کے حوالے سے یہ چیٹ پوٹ پروفائل مرتب کرتا ہے،دس امریکی ڈالرز کی ادائیگی کے بعدایک گھنٹہ تک صارف چیٹ بوٹ پر پیغام بھیج سکتا ہے۔

سیرن نے بھی ایسا ہی کیا،ماں سے خیریت پوچھی،ماں نے بھی ہرسوال کا جواب دیا جسکا سکرین شارٹ لیکر سیرن نے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔صارفین حیران بھی ہوئے اورسیرن سے اپنی ہمدردی کا بھی اظہارکیا۔


کوئی تبصرے نہیں