Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نیکیاں کمانے کے مہینے میں مشعال ملک بھی پیش پیش

 اسلام آباد(جی این اے) رمضان المبارک کے آتے ہی شہر میں اجتماعی افطاریوں کے دستر خوان سج گئے ،مشعال ملک جوحریت رہنماء اورسابقہ خصوصی مشیربرا...


 اسلام آباد(جی این اے) رمضان المبارک کے آتے ہی شہر میں اجتماعی افطاریوں کے دستر خوان سج گئے ،مشعال ملک جوحریت رہنماء اورسابقہ خصوصی مشیربرائے وزیر اعظم بھی رہ چکی ہیں نےبھی گزشتہ روزپمز ہسپتال میں ماڑی افطار دسترخوان کا افتتاح کیا اورمریضوں کے لواحقین سے گھل مل گئیں اورانکے ساتھ دسترخوان پر روزہ افطارکیا۔

اس موقع پر مشعال ملک وہاں موجودمریضوں کے ساتھ آئی خواتین کیساتھ محوگفتگورہیں اور ان کے ساتھ ہی روزہ افطاری بھی کی۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مشعال نے کہا کہ ضرورت مندافراد کو  کھانا کھلانا عظیم نیکی ہے اس لئے اس نیکی میں جوک درجوک حصہ لینے کیلئے حکومت ہی نہیں بلکہ دیگرغیرسرکاری اداروں کو بھی اپنا کرداراداکرنا چاہیے،اس حوالے سے آج میں انتظامیہ ماڑی دسترخوان کو مبارک باددیتی ہوں جواتنے اچھے اندازسے یہ نیکیاں کمارہے ہیں۔

اس موقع پر میں اسلامی دنیا خاص طورپر فلسطین اورکشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں اوربہنوں کو بھی ماہ رمضان کی مبارک باددیتی ہوں اورعالم اسلام کو متوجہ کرنا چاہتی ہوں کہ اس نیکی کے مہنے میں ان مسلمان بہن بھائیوں کو ضروریاد رکھیں جو اس وقت مظلومیت کی تصویر بن چکے ہیں۔یہ ماہ مقدس کا پیغام بھی ہے کہ اپنی حیثیت کے مطابق محروم طبقے کی مدد کی جائے۔اورایسے دسترخوان میں سمھجتی ہوں کہ بہت بڑی نیکی ہے۔علاوہ ازیں ہمارا دین ہمیں سادگی کی تلقین کرتا ہے لہذا افطاری کے دوران یہ سادگی بھی نظرآنی چاہیے۔

افطاری کے بعدانچارج ماڑی دسترخوان عبید الرحمن نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے دسترخوان پر روزانہ تقریبا چھ سوروزے دارروزہ افطارکرتے ہیں،علاوہ ازیں سارا سال ہی یہاں ضرورت مند افراددن میں دوبارکھانا کھاتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں