Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

تباہ کن بارشیں،کے پی میں 27افرادجاں بحق،38زخمی،سینکڑوں گھربھی تباہ

 پشاور(جی این اے)خیبرپختونخواہ میں کئی علاقےبارشوں سے بری طرح تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے،اٹھتالیس گھنٹوں میں ستائس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ا...

 پشاور(جی این اے)خیبرپختونخواہ میں کئی علاقےبارشوں سے بری طرح تباہی کے دہانے پرپہنچ گئے،اٹھتالیس گھنٹوں میں ستائس افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ اٹھتیس شدیدزخمی،سینکڑوں گھر بھی تباہ ہوگئے۔پی ڈی ایم اے نے خوفناک رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مردان،پشاور،باجوڑ،مالاکنڈ،لوئردیراورسوات میں خوفناک بارشوں کے سلسلے نے انت مچائے رکھی،لینڈسلائیڈنگ اوردیگر حادثوں کی وجہ سے ستائیس قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ایک سوانتیس گھر جزوی متاثرجبکہ تینتیس گھرمکمل بربادہوگئے۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپورنے جانی اورمالی نقصان کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرین کی فوری امداد کی ہدایات جاری کردی ہیں،جو لوگ دنیا میں نہیں رہے ان کیلئے امدادی چیک فراہم کرنے کا بھی حکم جاری کیا،بندراستے کھولنے کے اقدامات فوری اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلی نے ریسکیو ٹیموں اورپی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کا کہا،جبکہ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر نے بھی کہا ہے کہ بارشوں سے جو علاقے متاثرہوئے ہیں وہاں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں،مالم جبہ میں پھنسے ہوئے چھ سیاحوں کو بھی باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں