Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

آندھی اورژالہ باری کیساتھ بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کو تیار

 اسلام آباد(جی این اے)وطن عزیز میں بارشیں ہی بارشیں،پانچ مارچ سے کئی شہروں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار،راولپنڈی مین پہلے ہی ر...

 اسلام آباد(جی این اے)وطن عزیز میں بارشیں ہی بارشیں،پانچ مارچ سے کئی شہروں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کو تیار،راولپنڈی مین پہلے ہی رین ایمرجنسی کا نفاذیقینی بنادیا گیا۔

پانچ مارچ سے شروع ہونے والا نیا اسپیل کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی طرف سےوارننگ بھی جاری کردی گئی ہے،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان،کشمیر اورپنجاب کے کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔بالائی اوروسطی پنجاب مین تو ژالہ باری اورتیزآندھیاں بھی چلنے کا امکان ہے۔

آج جڑواں شہروں سمیت مری،کشمیرمیں بھی محکمہ موسمیات نے بادل برسنےکی پیش گوئی کردی ہے۔راولپندی کے کئی چھوٹے بڑے نالوں میں طغیانی کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے،اسی طرح کراچی مین ایسی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں کہ مارچ میں جنوری کا موسم محسوس ہونے لگا۔

کوئی تبصرے نہیں