Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں خاتون ایم پی اے کے ساتھ بدتمیزی؟

  پشاور(جی این اے)کے پی اسمبلی میں ن لیگ کی خاتون رکن کیساتھ بدتمیزی ناقابل برداشت ہے،تھانے میں درخواست دے دی ہے،شنوائی نہ ہوئی تو وفاقی ایج...

 


پشاور(جی این اے)کے پی اسمبلی میں ن لیگ کی خاتون رکن کیساتھ بدتمیزی ناقابل برداشت ہے،تھانے میں درخواست دے دی ہے،شنوائی نہ ہوئی تو وفاقی ایجنسیوں سے رابطہ کریں گے،ن لیگ کے رہنما اورکے پی صدرامیرمقام کا پریس کانفرنس میں غصیلاخطاب۔

اسمبلی کی رکن خاتون ثوبیہ شاہد کیساتھ جو کچھ بھی ہوا اسکی بھرپورمذمت کرتے ہیں،یہ کے پی کے لوگوں کی بے عزتی ہے،ہماری رکن خاتون کا احترام پامال کرنے کیلئے اسمبلی مین منتخب غنڈے بلائے گئے۔اپوزیشن کا وجود اب ان کیلئے اسمبلی میں برداشت نہیں ہورہا۔

امیرمقام نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے بھی بوتلیں پھینکنے والی بدتمیزی کی ہے انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،معاملے کی تحقیقات کی جائیں کہ یہ لوگ اسمبلی کے اندرکیسے آگئے،جوڈیشل انکوائری کی جائے،ویڈیوزسے مدد لی جائے ہم بھی تعاون کرنے کو تیارہیں،کسی اوراسمبلی میں ایسا نہیں ہوا جو یہاں ہوا ہے۔ایف آئی آر نہ کاٹی گئی تو وفاق میں ایجنسیوں سے مدد مانگے گے۔

کوئی تبصرے نہیں