Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نومولودبچے کیساتھ ظلم کی انتہاکردی گئی

 پتوکی(جی این اے)ظلم کی انتہا،علاقہ مدینہ کالونی میں رات کے اندھیرے میں نومولود بچے کو بے رحمی سے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،جسے آوارہ ک...

 پتوکی(جی این اے)ظلم کی انتہا،علاقہ مدینہ کالونی میں رات کے اندھیرے میں نومولود بچے کو بے رحمی سے کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا،جسے آوارہ کتوں نے چیرپھاڑدیا۔

کتوں کے شورپر اہل علاقہ باہر آئے تو دیکھا بہت سے کتے کسی بچے کو گھسیٹ رہے ہیں،لوگوں نے اگرچہ کتوں کو بھگادیا مگر تب تک بچہ مرچکا تھا،ریسکیواہلکاروں نے بچے کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اورپھر ہسپتال پہنچا دیا۔

پولیس کے سامنے آنے والے بیان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے علاوہ ازیں نومولود کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں