Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

ناموربولرشعیب اختر کے گھرننھی پری کی آمد

 اسلام آباد(جی این اے)قومی کرکٹ ٹیم کے نامورسابقہ فاسٹ بولرشعیب اخترکے گھرننھی پری کی آمد،سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے نیک ...


 اسلام آباد(جی این اے)قومی کرکٹ ٹیم کے نامورسابقہ فاسٹ بولرشعیب اخترکے گھرننھی پری کی آمد،سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوتے ہی مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہارکرنا شروع کردیا۔

شعیب اختر کے پہلے دوبیٹے ہیں جن میں سے ایک کا نام میکائیل ہے اوردوسرے کا نام مجدد ہے،شعیب اخترنے کہا اب انکی بہن بھی دنیا میں آچکی ہے،اللہ نے ہمیں پیاری بیٹی سے بھی نوازدیا ہے۔یکم مارچ کو دنیا میں آنکھ کھولنے والی پری کو اٹھائے شعیب اخترنے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کی جس پر مداحوں نے خوب مبارک باد کے پیغامات کیساتھ دعائیں بھی دی ہیں۔

شعیب اختر نے نورے علی اختر نام بیٹی کارکھا ہے،شعیب اختر کی شادی ہوئے دس سال ہوگئے،اب انکے دوبیٹے اورایک بیٹی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں