Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

اللہ کا معجزہ،26کروڑجاہل ایک جگہ جمع کردئیے گئے،اداکارنعمان اعجاز

 لاہور(جی این اے)پاکستانی قوم جاہل اوراحساس کمتری کی ماری ہوئی ہے،خوش بھی کسی کو نہیں دیکھ سکتی،مشہورٹی وی اداکارنعمان اعجازپاکستانی قوم پر ...

 لاہور(جی این اے)پاکستانی قوم جاہل اوراحساس کمتری کی ماری ہوئی ہے،خوش بھی کسی کو نہیں دیکھ سکتی،مشہورٹی وی اداکارنعمان اعجازپاکستانی قوم پر برس پڑے۔

نعمان اعجاز جن کا شمارایسے اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو عروج کی بلندیوں پر ہوتے ہیں،ایک ٹی وی انٹرویو میں نعمان نے کہا کہ جاہل قوم ہماری ہے جو اس حد تک حسدکرتی ہے کہ کسی کو خوشحال دیکھنا برداشت ہی نہیں ہوتا،اللہ کا یہ کتنا بڑا معجزہ ہے کہ چھبیس کروڑ ایک جیسے جائل ایک ہی جگہ جمع کردئیے گئے ہیں۔

نعمان نے کہا کہ پہلے وقتوں میں ہرکام کو وضوکرکے شروع کرنے کا بزرگ حکم دیتے تھے تاکہ رحمت اوربرکت ہو اسی لئے میں بھی اداکاری کرنے سے پہلے وضوکرلیتا ہوں مگرمیں جانتا ہوں کہ لوگ تنقید کرتے ہوئے کہہ دیں گے کہ نامحرم عورتوں کیساتھ وضوکرکے ڈرامے کرتا ہے۔

مزید تنقیدی گفتگومیں نعمان نے کہا کہ لوگ جب دوسروں کا حق مارلیتے ہیں توبہت پریشان ہوجاتا ہوں اسی لئے ایک دورتھا کہ اداکاری چھوڑدینے کی دعابھی کرتا رہے،ادھرآوے کا آوابگڑچکا ہے۔
 

کوئی تبصرے نہیں