Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے

 راولپنڈی(جی این اے)وقفے وقفے سے بارش برسنےکا سلسلہ جاری،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔اب تک پچیس ملی میٹربارش ریکارڈ کا حصہ بن ...


 راولپنڈی(جی این اے)وقفے وقفے سے بارش برسنےکا سلسلہ جاری،راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔اب تک پچیس ملی میٹربارش ریکارڈ کا حصہ بن چکی ہے۔

واسا نے مسلسل ہونے والی بارش کے باعث رین ایمرجنسی نافذکرنا پڑی،اس حوالے سے شہر کے وہ علاقے جو زیرآب آسکتے ہیں وہاں ہیوی مشینری کیساتھ ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں،تاکہ بروقت نکاسی آب ممکن ہوسکے،کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانچ فٹ پانی کی سطح بلند ہوچکی ہے جبکہ چارفٹ پانی کا بہائو گوالمنڈی میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں بھی کل سے بارش برس رہی ہے جس کے بعدسردی کی لہرمیں اضافہ ہوچکا ہے۔

بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں تو بارش کے ساتھ برف باری بھی ہورہی جسکے بعد موسم بہت ٹھنڈا ہوچکا ہے،درجہ حرارت منفی پانچ تک پہنچ چکا ہے۔دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی محکمہ موسمیات نے مزید بارش اورسردی کی پیشگی اطلاع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں