Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف اورشہبازشریف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  اسلام آباد(جی این اے)ن لیگ کے سربراہ نوازشریف اورشہبازشریف نے عمران خان کی طرف سے مالیاتی ادارےکو لکھے گئے خط کو وطن دشمنی قراردے دیا ہے۔...

 

اسلام آباد(جی این اے)ن لیگ کے سربراہ نوازشریف اورشہبازشریف نے عمران خان کی طرف سے مالیاتی ادارےکو لکھے گئے خط کو وطن دشمنی قراردے دیا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ ایسے خطوط وہ ہی لکھ سکتے ہیں ان کا ہی وطیرہ ہے،ایسا خط کوئی اورپارٹی نہیں لکھ سکتی۔جبکہ شہبازشریف نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے آئی ایم ایف کو خط کے ذریعے کہا ہے کہ کوئی نیا پروگرام پاکستان کیساتھ نہ شروع کریں،کوئی شک نہیں کہ یہ ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

یادرہے کہ تحریک انصاف کے خط میں قومی اورصوبائی اسمبلیوں کا دوہفتوں کے دوران ہی تیس فیصد سیٹوں کا آڈٹ یقینی بنانے کا آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں دیگر مطالبات بھی کئے گئے جو منظرعام پر آچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں