Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

قومی اسمبلی میں نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھالیا،پی ٹی آئی کی حمایت میں نعرے بازی

 اسلام آباد(جی این اے)قومی اسمبلی کا سولہواں اجلاس،نئے منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے،عمران خان کی حمایت میں شدیدنعرے بازی بھی ک...

 اسلام آباد(جی این اے)قومی اسمبلی کا سولہواں اجلاس،نئے منتخب ہونے والے اراکین نے حلف اٹھا لیا ہے،عمران خان کی حمایت میں شدیدنعرے بازی بھی کی گئ۔

تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا بعد ازاں نعت شریف بھی پڑھی گئ،حلف سپیکرراجہ پرویز اشرف نے لیا۔

اچلاس میں شہباز شریف جو ن لیگ اوراتحادیوں کے نامزدوزیراعظم بھی ہیں تشریف لائے،قائد ن لیگ نوازشریف،آصف زرداری،بلاول بھٹو ،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑبھی پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پی پی پی کے سینئررہنما یوسف رضاگیلانی اوررہنماایم کیو ایم فاروق ستار بھی اسمبلی میں آئے۔

دوسری طرف سنی اتحاد کونسل کے اراکین جب اسمبلی میں پہنچے تو پی ٹی آئی اورعمران خان کے حق میں خوب نعرے بازی کی،بہت سے اراکین نے عمران خان کی تصاویرکے پوسٹر بھی ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے،بیرسٹر گوہر اورعمرایوب سمیت علی محمد خان نے بھی حلف اٹھایا،علیم خان بھی جب دستخط کیلئے آئے تو ایوان لوٹا لوٹا کے نعروں سے گونج اٹھا،اب اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی کیا جائے گا اسکے بعد وزارت عظمی کیلئے چنائو کیا جائے گا۔اس کیلئے کاغزات نامزدگی تین مارچ کو جمع کئے جائیں گے اورچارمارچ کو وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں