Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

مریم نوازاورحمزہ شہاز کی جیت کو بھی ہائی کورٹ لاہورمیں چیلنج کردیاگیا

  لاہور(جی این اے)الیکشن کے بعدایک دوسرے کے نتائج کو چیلنج کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،نوازشریف کی لاہورسے جیت کو چیلنج کرنے کے بعد اب حمزہ شہ...

 

لاہور(جی این اے)الیکشن کے بعدایک دوسرے کے نتائج کو چیلنج کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،نوازشریف کی لاہورسے جیت کو چیلنج کرنے کے بعد اب حمزہ شہباز اورمریم نوازکی جیت کو بھی ہائی کورٹ لاہورمین چیلنج کردیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی حمایت سے الیکشن لڑنے والے آزادامیدوار شہزادفاروق نے این اے ایک سوانیس لاہورسے مریم نوازکی جیت کو چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ سے اپیل کردی کہ نتائج کو فارم پینتالیس کے مطابق جاری کیا جائے۔

واضع رہے کہ اس حلقے سے مریم نوازنےقومی اسمبلی کی سیٹ پر تراسی ہزارآٹھ سوپچپن ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی یہ نتیجہ غیرسرکاری اورغیرحتمی ہے،جبکہ آزادامیدوارشہزادفاروق نے آڑسٹھ ہزارتین سو چھہترووٹ لئے تھے۔

دوسری طرف عالیہ حمزہ نے بھی این اے ایک سواٹھارہ کا نتیجہ چیلنج کرتے ہوئے ہائی کورٹ لاہورسے اپیل کی کہ یہ نتیجہ فارم پینتالیس کے مطابق جاری کیا جائے۔،اس سے پہلے ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی اپنے مدمقابل نوازشریف کی جیت کو ہائی کورٹ لاہورمیں اپنے وکیل کے ذریعے چیلنج کیا ہوا ہے۔اوردی گئی درخواست میں واضع طورپر یہ کہا گیا ہے کہ فارم پینتالیس کے مطابق نوازشریف جیتے نہیں بلکہ ہارچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں