Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرکٹ میچ کے دوران لڑائی،فائرنگ سے دوافرادجاں بحق پانچ زخمی

 پشاور(جی این اے)میچ کے دوران کسی بات پر دوفریقوں کے مابین شدید لڑائی،گولیاں لگنے سے دوافرادجاں بحق اورپانچ شدیدزخمی ہوگئے۔ یہ افسوس ناک واق...


 پشاور(جی این اے)میچ کے دوران کسی بات پر دوفریقوں کے مابین شدید لڑائی،گولیاں لگنے سے دوافرادجاں بحق اورپانچ شدیدزخمی ہوگئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ علاقہ انقلاب خٹکوپل کے پاس پیش آیا جب بہت سے لڑکے آپس میں کرکٹ میچ کھیل رہے تھے اسی دوران انکے بیچ کسی بات پر بحث ہوگئی جس نے جھگڑے کی شکل اختیارکرلی،تاہم اس جھگڑے کی شکایت کرنے ایک فریق دوسرے فریق کے گھر شکایت کرنے پہنچ گیا مگر بات بننے کے بجائے مزید بگڑ گئی اورفائرنگ شروع کردی گئی جسکے نتیجے میں دوافرادزندگی کی بازی ہارگئے اورپانچ زخمی ہوگئے جن مین ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ زخمیوں اورلاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں