Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

بلاول بھٹو نے آرآئی یوجے کی نومنتخب باڈی کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

 اسلام آباد(جی این اے)ہمیشہ آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،صحافیوں کے تحفظات دورکریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے...

 اسلام آباد(جی این اے)ہمیشہ آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں،صحافیوں کے تحفظات دورکریں گے،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب باڈی آرآئی یوجے کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔

بلاول بھٹو نے صدارت کا اعزارحاصل کرنے والے طارق ورک،جنرل سیکرٹری اورسینئرصحافی آصف بشیر،سیکرٹری فنائنس ندیم چوہدری،بشیرعثمانی،عماربرلاس،جوائنٹ سیکرٹری،گلزارخان،مجاہدحسین،اورایگزیکٹوممبرافشاں قریشی،رانافرحان،ثوبیہ مشرف،علی اختر،کامران چوہدری،توصیف عباسی،نوابزادہ شاہ علی،ناصرسلیم،رضوان حیدراورسیدغفران احمدکو مبارک باددیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ آرآئی یوجے کے نئے منتخب ہونے والے تمام عہدیدارتمام صحافیوں کی امیدوں کا محورہونگے۔

چیئرمین پی پی پی نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کی ہے اورہمیشہ کریں گے،جو طاقتیں اظہارکی آزادی پر پابندی لگاتی ہیں ہم نے انکی شروع دن سے مخالفت ہی کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں