Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

نوازشریف کی مانسہرہ سے شکست،حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(جی این اے)ن لیگ کے سربراہ نوازشریف کی مانسہرہ سے بدترین شکست پر الیکشن کمیشن نے فائنل نوٹیفکیشن روک دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ...

اسلام آباد(جی این اے)ن لیگ کے سربراہ نوازشریف کی مانسہرہ سے بدترین شکست پر الیکشن کمیشن نے فائنل نوٹیفکیشن روک دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

چاررکنی بینچ کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر نے کرتے ہوئے نتائج کو تبدیل کرنے کے کیس کی سماعت کی۔اسی دوران نوازشریف کے وکیل نے بتایا کہ این اے پندرہ مانسہرہ کے ایک سوپچیس پولنگ اسٹیشنوں کے فارم پینتالیس وصول ہی نہیں ہوئے،کالاڈھاکہ کا ایریا میں برف باری ہوئی ہے اوربہت پسماندہ بھی ہے۔پریزائڈنگ افسروں نے پولنگ ایجنٹس کو بھی باہر نکال دیا تھا،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی کہ الیکشن کا انعقاد شفاف ہو مگر اس حلقے میں شفاف انتخابات ہوئے ہی نہیں،کیونکہ فارم پینتالیس کو چھوڑ کرفارم سینتالیس جاری نہیں کیا جاسکتا۔

نوازشریف کے وکیل کے موقف پر کے پی کے ممبر نے سوال کردیا کہ آپکے خیال میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے؟جواب میں وکیل نے کہا کہ جی اس حلقے میں شفاف الیکشن نہیں ہوئے،لہزا درخواست ہے کہ این اے پندرہ کا فائنل نوٹیفیکشن روک دیا جائے کیونکہ فارم سینتالیس بھی درست نہیں۔

یاد رہے کہ مانسہرہ سے نوازشریف کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزادامیدوار گستاسب خان سے بڑے مارجن کسیاتھ شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا جس پر نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر نے اس حلقے کے نتیجے کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں