Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی نے سب کو شدیدحیران کردینے والااعلان کردیا

اسلام آباد(جی این اے)ایک سوسترسیٹیں ہماری ہیں،پاکستان تحریک انصاف نے وفاق سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔...

اسلام آباد(جی این اے)ایک سوسترسیٹیں ہماری ہیں،پاکستان تحریک انصاف نے وفاق سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا میں بھی حکومت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان نے پریس کانفرس مین اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزادامیدواروں کیساتھ رابطے کرچکے ہیں،وہ جماعت کے وفادارتھے اوررہیں گے،آج ملک میں جمہوریت کا بہت اہم دن ہے،ہم نے تین اسمبلیاں ختم کیں اورالیکشن کی طرف آئے،سپریم کورٹ کے مداخلت کرنے پر آٹھ فروری کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا،ذمہ داری الیکشن کمیش کی بنتی تھی کہ دوبجے تک نتائج دے دیتے یا پھر صبح تک تاکہ نتائج فراہم کرنے کا عمل ہی مکمل ہوجاتا۔

بیرسٹر گوہر نے سارے حلقوں کے نتیجے فارم پینتالیس کے مطابق بنانے کا مطالبہ کردیا ورنہ آج رات بارہ بجے تک نتیجوں کا اعلان نہ ہونے کی صورت میں آراوکے دفاترکے باہرکل دھرنا دینے کا بھی اعلان کردیا۔

بیرسٹرگوہر نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں ایک سوسترسیٹوں پر فتح حاصل ہوئی ہے،اسی طرح کے پی مین بھی پینتالیس مین سے انتالیس سیٹیں ہم جیت گئے،دوتحائی اکثریت لے چکے ہیں،دودن کے اندر فیصلہ ہوجائے گا کہ کے پی کا وزیراعلی کون بنے گا،وفاق مین بھی پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔پنجاب میں ہماری ایک سوپینتیس سیٹیں ہیں اس لئے پنجاب بھی ہمارا ہی ہوگا،ہم اکثریت حاصل کرچکے ہیں،صدرپاکستان ہمیں ہی حکومت قائم کرنے کی دعوت دیں گے۔

رہنماپی ٹی آئی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کو غلامی نامنظورکے نام سے منسوب کردیا ہے،پچاس نشستوں والے حکومت بنانے کی بات کرتے ہیں،ملکی اداروں سے درخواست ہے کہ عوام کی آوازکا احترام کیا جائے اورجو عوام نے فیصلہ دے دیا اسکو ہی تسلیم کریں،فارم پینتالیس ہمارے پاس آگئے ہیں۔ہماری زاتی کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے،آئین اورقانون کے مطابق ہی آگے جائیں گے اورحکومت قائم کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں