Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

لڑائی جھگڑے،ایک قومی دوصوبائی نشستوں کے نتائج روک کردوبارہ پولنگ کا حکم

 اسلام آباد(جی این اے)لڑائی جھگڑے،پولنگ کے سامان کی چھینا چھپٹی،الیکشن کمیشن کی طرف سےایک قومی اورایک صوبائی اسمبلی کی نشتوں کے نتائج روکنے...

 اسلام آباد(جی این اے)لڑائی جھگڑے،پولنگ کے سامان کی چھینا چھپٹی،الیکشن کمیشن کی طرف سےایک قومی اورایک صوبائی اسمبلی کی نشتوں کے نتائج روکنے کے بعددوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کردئیے گئے۔

این اےاٹھاسی خوشاب،پی ایس اٹھارہ گھوٹکی سندھ اسمبلی،حلقہ پی کے نوے کوہاٹ خیبرپختونخوااسمبلی کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر ناخشگوارواقعات رونما ہوئے حتی کہ پولنگ کا سامان بھی چھینا گیا تھا اس لئے پندرہ فروری کو دوبارہ پولنگ کا الیکشن کمیش نے حکم دیا۔

خوشاب کے چھبیس پولنگ اسٹیشنوں کا پولنگ میٹریل ریٹرننگ افسرکے آفس میں لوگوں کے ہجوم کے ہاتھ جلادیا گیا،ان تمام پولنگ اسٹیشنز پر پندرہ فروری کو پولنگ ہوگی۔یہی کچھ گھوٹکی میں بھی کیا گیا،جب کہ کوہاٹ مین دہشت گردوں نے پولنگ اسٹیشنز کا سامان بربادکردیا تھا۔جن حلقوں میں دوبارہ پولنگ ہوگی اسکے نتائج پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعدسامنے لاے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں