Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

شہرت یافتہ ادیب شاعرامجداسلام امجد کو مداحوں سے جداہوئے ایک سال بیت گیا

 لاہور(جی این اے)مشہورادیب،شاعر،کالم وڈرامہ نگار امجداسلام امجد کو مداحوں سے جدا ہوئے ایک برس گزرگیا۔ چاراگست 1944کو لاہورمیں پیدا ہونے والے...

 لاہور(جی این اے)مشہورادیب،شاعر،کالم وڈرامہ نگار امجداسلام امجد کو مداحوں سے جدا ہوئے ایک برس گزرگیا۔

چاراگست 1944کو لاہورمیں پیدا ہونے والے امجد اسلام امجدڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سمیت کئی سرکاری اداروں میں اہم عہدوں پر فائزرہے،بطورڈرامہ نگارریڈیو میں نام کمایا اورپاکستان ٹیلی ویژن کیلئے بھی کئی کامیاب ڈرامے لکھے،جن میں ساتواں در،عکس،برزخ سرفہرست ہیں آپ کے کئی شعری مجموعے بھی شائع ہوئے،علاوہ ازیں نقاد ہونے کی حیثیت سے بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچے۔چالیس سے زائد کتابیں صرف نظم اورنثرپر مشتمل ہیں۔

بہترین ادبی خدمات پر امجداسلام امجد کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اورستارہ امتیازحاصل کرنے کا بھی اعزازحاصل ہوچکا ہے،متعدد ایوارڈز بھی وصول کئے،اگرچہ امجداسلام امجد دس فروری 2023کو اپنے مداحوں کو اٹھتربرس کی عمر میں اداس چھوڑکر ابدی نیند سوگئے مگر اپنے ساتھ محبت کرنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔


کوئی تبصرے نہیں