Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی وفاق اورصوبے میں حکومت بنانے کیلے متحرک

 اسلام آباد(جی این اے)خیبرپختونخواہ میں جہاں پی ٹی آئی حکومت بنانے کیلے غوروفکر کرنے میں مصروف ہوگئی بلکہ وفاق میں اقتدارحاصل کرنے کیلئے ب...

 اسلام آباد(جی این اے)خیبرپختونخواہ میں جہاں پی ٹی آئی حکومت بنانے کیلے غوروفکر کرنے میں مصروف ہوگئی بلکہ وفاق میں اقتدارحاصل کرنے کیلئے بھی متحرک ہوچکی ہے۔

پورے ملک میں چونکہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدواروں کی تعدادزیادہ ہے اس لئے کے پی کے میں بھی وزیراعلی کے ناموں پر صلاح مشورے جاری ہیں،جبکہ وفاق کیلئے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے معظم بٹ جو پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان ہیں نے اپنے نمبر پورے ہونے کا دعوی کردیا ہے اوریہ کہا ہے کہ آرٹیکل سترہ ہمیں اجازت دیتا ہے کہ اپنا ایک گروپ تشکیل دیں اورحکومت قائم کریں اس حوالے سے غورکیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اورصوبے میں ہماری اکثریت ہے،ابھی یہ کہنا بھی قبل ازوقت ہے کہ کسی اورسے اتحاد کرکے ہم حکومت بنائیں،ہمارے امیدواروں کو الیکشن کمیشن کی طرف سے آزادتو کہا جارہا مگر یہ پی ٹی آئی کے نامزدکئے گئے ہیں اوران کو پارٹی نے باقائدہ ٹکٹ بھی دئیے تھے۔

کوئی تبصرے نہیں