Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

الیکشن 2024,سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیرکا اہم بیان آگیا

 اسلام آباد(جی این اے)عام انتخابات میں عوام نے آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا،یہ تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مشق تھی جسے میڈیا،ع...

 اسلام آباد(جی این اے)عام انتخابات میں عوام نے آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا،یہ تاریخ کی سب سے بڑی انتخابی مشق تھی جسے میڈیا،عدلیہ اورسول انتظامیہ کے تعمری کردارنے ممکن بنایا۔انتخابی ماحول کو محفوظ بنادینے پر قانون نافذکرنے والے تمام ادارے تعریف کے لائق ہیں،سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کی کامیاب الیکشن کے انعقاد پر نگران حکومت سمیت الیکشن کمیشن،سیاسی جماعتوں اورعوام کو ڈھیروں مبارک باد۔

آئی ایس پی آرکی طرف سے بیان جاری کیا گیا کہ سپہ سلارنے واضع پیغام میں کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا بہترین ذریعہ انتخابات اورجمہوریت ہے،سب کو توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ وطن عزیز کہاں پر کھڑا ہے اورباقی قوموں میں ہماری صیح جگہ کہاں پر ہونی چاہیے۔یہ مقابلہ الیکشن کی ہارجیت کا نہیں بلکہ لوگوں کے اعتمادکا تعین کرنے کی مشق ہے،عوام نے پاکستانی آئین پر مشترکہ اعتبارکیا ہے،اب سیاسی جماعتوں کو چاہیے کیہ وہ پختہ طریقے سے اوراتحاد کیساتھ عوامی اعتماد کا جواب دہ بنیں،پچیس کروڑ کی آبادی رکھنے والے ترقی پسند وطن کیلئے انتشاردرست نہیں،یہ الیکشن میری دعا بھی ہے اورخواہش بھی کہ پاکستان میں معاشی اورسیاسی استحکام کیساتھ خوشحالی کا باعث بنیں۔ 

کوئی تبصرے نہیں