Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کس امیدوارکی جیت کو کس نے الیکشن کابڑا مذاق قراردیا

 لاہور(جی این اے)سوشل میڈیا ایسا آزادمیڈیا ہے جس پر ہرکوئی دل کی بات کرسکتا ہے حتی کہ کھری کھری بھی سنا سکتا ہے،ناموراداکارہ عفت عمر نے بھی...

 لاہور(جی این اے)سوشل میڈیا ایسا آزادمیڈیا ہے جس پر ہرکوئی دل کی بات کرسکتا ہے حتی کہ کھری کھری بھی سنا سکتا ہے،ناموراداکارہ عفت عمر نے بھی انتخابات میں عون چوہدری تعلق آئی پی پی حلقہ این اے ایک سواٹھائیس کی جیت کو بہت بڑا قوم کیساتھ مزاق قراردے دیا ہے۔

عفت عمر نے سوشل میڈیا پر دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ لاہور سے عون چوہدری کی کامیابی انتخابات 2024کا بہت بڑا مذاق ہے۔ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ عوام آپکے ہاتھوں سے نکل چکی ہے فضول کی حرکتیں کرنا چھوڑدیں۔یہ بھی لکھا کہ ہارنے اورجیت جانے والوں کو الیکشن نتائج خوش اسلوبی سے قبول کرلینے چاہیں۔

سب سے اہم بات تو یہ کردی کہ اب پی ٹی آئی کاانڈیپینڈنٹ ہی نیا نام ہوجانا چاہیے۔

سلمان اکرم راجا کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی اوروہ آزادامیدوارکی حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے جس میں انہوں نے عون چوہدری کے ہاتھوں شکست کھائی مگر انہوں نے نتائج کو ہائی کورٹ لاہورمیں چیلنج کردیا ہے اسی لئے اس حلقے کے نتائج کو جاری کرنے سے عدالت نے روک دیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں