Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

الیکشن میں جیت کومقدرسمجھنے والے بھی ہارگئے؟

 اسلام آباد(جی این اے)کھیل ہویا الیکشن کسی نے جیتنا تو کسی نے ہارنا ہی ہوتا ہے،مگر موجودہ الیکشن میں ایسی شخصیات بھی شکست سے دوچارہوئیں کہ ...

 اسلام آباد(جی این اے)کھیل ہویا الیکشن کسی نے جیتنا تو کسی نے ہارنا ہی ہوتا ہے،مگر موجودہ الیکشن میں ایسی شخصیات بھی شکست سے دوچارہوئیں کہ جنکے بارے میں یہ تصورعام تھا کہ زاتی سیٹ پر جیتنا انکا مقدرہے،ان میں کون کون سی شخصیات شکست کھاگئیں یہ سب کیلئے حیران کن رہا۔

سب سے پہلے تو نوازشریف کی بات کرتے ہیں جو مانسہرہ سے زاتی حیثیت سے الیکشن لڑرہے تھے مگر آپکے مخالف آزادامیدوارجو پی ٹی آئی سے تعلق رکھتا تھا گستاسب خان نے بہت بڑے مارجن سے نوازشریف کو ہرادیا۔

اسی طرح حلقہ این اے ایک سوبائیس سے ن لیگ کے سینئررہنما خواجہ سعدرفیق کو تاریخی شکست ہوئی،یہی نہی بلکہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین جو الیکشن سے پہلے ہی ہرجلسے میں ایسے تقریرکرتے تھے جیسے انکو یقینی جیت کا معلوم ہوگیا تھا مگر وہ ملتان اورلودھراں سے دونوں سیٹیں ہارگئے۔

گجرات میں سالک حسین نے مرکزی صدرپی ٹی آئی چوہدری پرویزالہی کو مات دے دی،جبکہ پی ٹی آئی سے کنارہ کشی کرکے نئی پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنانے والے پرویزخٹک کو بھی قومی اورصوبائی اسمبلی کی دونوں سیٹیں ہارنی پڑیں۔

لوئردیر حلقہ این اے چھ سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی شکست کھاگئے،نائب صدرایے این پی حیدرخان ہوتی بھی اپنی سیٹ کھو بیٹھے۔سوات سے سابقہ وزیراعلی کے پی کے محمود خان بھی کامیاب نہ ہوسکے۔

ملتان میں بھی بڑا اپ سیٹ دیکھنے کو ملا۔پی ٹی آئی کے رہنما وسابقہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی بھی ہارچکی ہیں،اسی طرح عالیہ حمزہ بھی حمزہ شہباز کے ہاتھوں شکست سے دوچارہوئی ہیں۔جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی جیت نہ سکے۔فرزندراولپنڈی کہلاوانے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی بڑے مارجن سے ہارگئے۔

کوئی تبصرے نہیں