Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

زلزلے کے شدید جھٹکے،بجلی کا نظام بھی معطل

  گلگت(جی این اے)گلگت بلتستان کے کئی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے،لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے کلمہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے۔ میڈی...

 

گلگت(جی این اے)گلگت بلتستان کے کئی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے،لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے کلمہ پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے۔

میڈیا پر آنے والی خبر کے مطابق اسکردو،ہنزہ،غذر،دیامر،کھرمنگ اورگانچھے کے علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شدت پانچ اعشاریہ دوتھی اورپچیس کلومیٹر گہرائی تھی،زلزلے کا مرکز گلگت سے پینتالیس کلومیڑجنوب مشرق میں تھا۔

زلزلے کی شدت اورگونج نے لوگوں کو بہت زیادہ خوفزدہ کردیا جس میں اضافہ اس وقت زیادہ ہوگیا جب بجلی کا نظام بھی معطل کردیا گیا،تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کا معلوم نہیں ہوسکا۔

کوئی تبصرے نہیں