Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کمشنر کے بعد ایک اورپولینگ افسر کا بھی ضمیر جاگ گیا

  گوجرانوالہ(جی این اے)مجھ سے جو کچھ کروایاگیااورمیں نے بھی کردیا،اللہ یہ وقت دوبارہ نہ لائے،الیکشن ڈیوٹی چھوڑدوں گامگر یہ کام دوبارہ نہیں ک...

 

گوجرانوالہ(جی این اے)مجھ سے جو کچھ کروایاگیااورمیں نے بھی کردیا،اللہ یہ وقت دوبارہ نہ لائے،الیکشن ڈیوٹی چھوڑدوں گامگر یہ کام دوبارہ نہیں کروں گا،اس سب کے باوجود اللہ نے جسکے نصیب میں عزت لکھ دی تھی اس کو اللہ نے عزت دے دی،این اے 79کے پولنگ افسرطاہرابرارکا بھی ضمیر جاگ گیا،اہم انکشافات کرڈالے۔

 طاہرابرارنے دھاندلی کااعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں سرکارکا ملازم ہوں،میری کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں ہے،کسی امیدوارکا تو ہم پر پریشر نہیں تھا مگر جنکی آج کل طاقت ہے انکی من مرضی کے مطابق انہیں ہم نے نتائج دئیے ہیں،مجھے ایک گائوں کے پولنگ اسٹیشن پر ذم داریاں نبھانے کا کہا گیا جو میری مجبوری کہیں یا کچھ بھی کہہ لیں۔

طاہر نے یہ بھی کہا کہ اللہ مجھ سے ایسے کام دوبارہ نہ کروائے جو میں کرچکا ہوں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ طاہر کی اعترافی ویڈیو جاری ہونے کے بعد سے لاپتہ ہوچکا ہے اورڈیوٹی پر بھی حاضر نہیں ہوا۔اس حوالے سے خرم مختاربھنگوجو آراو ہے نے بھی کہہ دیا کہ میرے سامنے بھی ویڈیو آئی مگر انکوائری میں نے خودنہیں کی ہے۔خرم نے کہا کہ طاہر کا ملازم بھی نہیں نظرآرہا،پریزائڈنگ افسردرخواست لے کر آیا تھا،پیسے جو عملے کے ہیں وہ بھی اسکے پاس ہیں،انکوائری ہونگی تو سب کچھ سامنے آجائے گا خلاف کسی کے ویسے نہیں بولا۔

کوئی تبصرے نہیں