Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سمندرمیں آٹھ ماہ سے گم پرس خاتون کو کیسے ملا؟

 کینیڈا(ویب ڈیسک)دنیا میں کچھ واقعات ایسے رونما ہوجاتے ہیں کہ دیکھنے اورسننے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں،ایک خاتون کا پرس سمندرمیں گرگیا تھا جو...

 کینیڈا(ویب ڈیسک)دنیا میں کچھ واقعات ایسے رونما ہوجاتے ہیں کہ دیکھنے اورسننے والے بھی دنگ رہ جاتے ہیں،ایک خاتون کا پرس سمندرمیں گرگیا تھا جو اب آٹھ ماہ بعد واپس مل گیا۔

یقیناًیہ حیران کن ہے کہ برٹش کولمبیا میں آٹھ ماہ پہلے مارسی کالوارٹ نام کی خاتون جو کہ ٹک ٹاک پر بھی کافی زیادہ شہرت رکھتی ہیں کشتی میں بیٹھ کرسمندرکی سیرکررہی تھیں کہ اچانک انکا پرس سمندر میں گرگیا۔

مارسی نے پرس کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کی بھی خدمات حاصل کیں مگر پرس نہ مل سکا،مگراب اچانک خاتون نے اسی پرس کیساتھ سوشل میڈیا پر تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ ماہ پہلے سمندرمیں گم ہونے والا پرس مل گیا ہے،خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پالتو کتے کیساتھ ساحل سمندرپر سیر کررہی تھی کہ اسکی نظر ریت پر پڑی جہاں کوڑا پڑا تھا قریب گئی تو اپنا پرس بھی دیکھا۔

پرس کے اندرخاتون کے پیسے اورکچھ کارڈز پڑے ہوئے تھے جو پرس میں ہی موجود تھے،خاتون نے خوشی سے پرس کیساتھ تصویر بنائی اورسوشل میڈیا پر وائرل کردی جہاں صارفین کی بڑی تعداد حیران بھی ہوئی اورخاتون کو مبارک باد بھی دی۔

کوئی تبصرے نہیں