Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کوئٹہ کے ہاتھوں پشاورزلمی کو سولہ رنز سے شکست

  لاہور(جی این اے)نواں ایڈیشن پی ایس ایل کا دوسرا میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاورزلمی کی ٹیم مات کھاگئی،صرف سولہ رنز جیت کے آگے دیوار...

 


لاہور(جی این اے)نواں ایڈیشن پی ایس ایل کا دوسرا میچ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں پشاورزلمی کی ٹیم مات کھاگئی،صرف سولہ رنز جیت کے آگے دیواربن گئے۔

بابراعظم پشاورزلمی کے کپتان نے کوئٹہ کو پہلے بلے بازی کا موقع دیا،کوئٹہ کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پردوسوسات رنزکا ٹارگٹ دیا،پہچتررنز جیسن رائے نے بنائے جبکہ چہتر رنز بناکرسعودشکیل پولین لوٹ گئے۔پشاورکی طرف سے سلمان ارشادتین وکٹیں لیکر نمایاں رہے۔

پشاورزلمی نے آغاز بہت اچھا کیا بابراعظم اورصائم ایوب نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے اکانوے رنز کی پارٹنرشپ کی۔مگر خراب قسمت کہ صائم ایوب چھبیس گیندیں کھیلنے کے بعد بیالیس رنز پر رن آوٹ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے جبکہ بابراعظم نے بیالیس گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنائے اورپھر آوٹ ہوگئے،باقی کھلاری بھی جم کرنہ کھیل پائے یوں پوری ٹیم ایک سونوے کے سکورپر اختتتام پزیر ہوگئی۔کوئٹہ نے یہ زبردست میچ سولہ رنز سے اپنے نام کرلیا۔

کوئی تبصرے نہیں