Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وزیراعظم تب بنوں گا جب عوام میراانتخاب کریں گے،بلاول بھٹو

  ٹھٹھہ(جی این اے)میں اس طرح وزیراعظم نہیں بن سکتا اگرعوام میرا چنائو کرے گی تو وزیراعظم بن جائوں گا۔باقی سیاست دان عمر میں تو مجھ سے بڑے ہی...

 

ٹھٹھہ(جی این اے)میں اس طرح وزیراعظم نہیں بن سکتا اگرعوام میرا چنائو کرے گی تو وزیراعظم بن جائوں گا۔باقی سیاست دان عمر میں تو مجھ سے بڑے ہیں مگر وہ عوام کے بجائے صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں،جسکا نقصان ملک وقوم کو ہوتا ہے حالانکہ سیاسی پارٹیزاورسیاستدانوں کو عوام کا سوچنا چاہیے۔بلاول بھٹو کی جماعتی جلسے میں کڑک دارتقریر

بلاول بھٹو خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ اس وقت جیتنے اورہارجانے والے دونوں ہی سراپائے احتجاج ہیں،پیپلزپارٹی کے ووٹ لینے کیلئے انہیں وزارتیں نہیں سندھی عوام کو منصوبے دینا ہونگے۔

انتخابات میں اس لئے نہیں لڑا کہ مجھے اسلام آباد کی کرسی درکارتھی۔فارم پینتالیس میرے پاس بھی ہیں جنکے تحت پی پی پی کا امیدوارجیت گیا۔لیکن اعلان ایم کیو ایم اورن لیگ کے امیدوارکی جیت کا کیا گیا،عوامی مشکلات کو دیکھ کر الیکشن لڑا،ہماری جماعت چاروں صوبوں کی زنجیر ہے یہ عوام نے ثابت کردکھایا۔

بلاول بھٹو نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان میں معاشی اورسیاسی بحران آئے ہوئے ہیں،معاشرے کو تقسیم کردیا گیا ہے،ہم نے لگی ہوئی آگ کو بجھادینے کا فیصلہ کیا ہے،اس لئے ملک کو بچانا ہی وقت کا تقاضا ہے۔سینٹ کے انتخابات کے بعد آصف زرداری صدرکی سیٹ کیلئے امیدوارہوں گے۔ہمیں بات چیت کے ذریعے گلے شکوے دورکرنا ہونگے،اگرخطرہ ہوا جمہوریت کو تو اپنے کارکنوں کو باہر نکلنے کا حکم دے دیں گے۔

ایک نشست چھوڑدوں گا،جس پر ضمنی الیکشن میں پیرصاحب اورمولانا مقابلہ کریں،ایک جانب اپنے آپ کو مولانا کہنے والے دوسری طرف ڈیھٹہ بن کر جھوٹ بھی بولتے ہیں۔،مریدوں کو دیکھ کرپیر صاحب تصورکربیٹھے ہیں کہ وہ جیت جائیں گے۔پی پی پی نے پاکستان کھپے کا ایک بارپھرنعرہ لگایا ہے۔پاکستان میں آمرانہ سسٹم کا نظام جو لانا چاہتے ہیں ہم مزاحمتی رویہ رکھیں گے۔بلوچستان اورسندھ کے متاثرین سیلاب کی ہم مددکریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں