Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ڈی ایم پارٹ ٹو کی کھچڑی تیار

اسلام آباد(جی این اے)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اکابرین کا اجلاس ہوا جس میں تمام رہنم...

اسلام آباد(جی این اے)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اکابرین کا اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اتحادی جماعتوں کے اکابرین کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام رہنماؤں کی جا نب سے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں شہباز شریف، آصف زرداری، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، صادق سنجرانی، علیم خان، طارق بشیر چیمہ، گورنر سندھ کامران ٹیسور، سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑے ہیں،ہم اکٹھے بیٹھ سکتے ہیں، بات کر سکتے ہیں، چاہتے ہیں پی ٹی آئی بھی مفاہمت میں شامل ہو۔


کوئی تبصرے نہیں