Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کیلئےنامزد

پشاور(جی این اے) پاکستان تحریک انصاف  نے علی امین گنڈاپور کا نام خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کیلئےنامزد کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ...

پشاور(جی این اے) پاکستان تحریک انصاف  نے علی امین گنڈاپور کا نام خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کیلئےنامزد کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعظم کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلی ٰخیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا،عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا،اس پر غور کروں گا،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کیلیے میں نے علی امین گنڈاپور کو نامزد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابت میں این اے 44 سے 93443 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،انہوں نے جمیعت علمائے اسلام  ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دی۔

کوئی تبصرے نہیں