Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پانی کا کنکشن لگانے پر لڑائی،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

  کراچی(جی این اے)پانی کا کنکشن لگانے پر لڑائی نے ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ملزمان قتل کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ ناظم آ...

 

کراچی(جی این اے)پانی کا کنکشن لگانے پر لڑائی نے ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ملزمان قتل کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واقعہ ناظم آباد تھری میں پیش آیا،پولیس کے بیان میں بتایا گیا کہ بلڈر کی طرف سے پانی کی لائن مین نئے کنکشن کیلئے کھدائی کی جارہی تھی کہ اسی دوران دوفریقوں کے مابین لڑائی ہوگئی اورملزمان نے پستول نکال کرفائرنگ شروع کردی جسکی زدمیں آکر اسی محلے کا رہائشی عاصم الرحمان جان کی بازی ہارگیا اوراسکا بھائی نوید زخمی ہوگیا۔جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی اپنے ہی ساتھی کی گولی سے بھی زخمی ہوگیا۔

قتل ہونے والے عاصم الرحمان کے بھائی نوید کی مدعیت میں رپورٹ درج کرلی گئی ہے جسکے تحت ملزمان کے والد جسکا نام مبارک ہے کو قانون کی گرفت میں لے لیا گیا ہے جبکہ فرارہونے والے باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے،فائرنگ کرنے والے دنوں بھائی ہیں جن میں سے ایک کا نام اویس اوردوسرے کا نعمان ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملزمان غیرقانونی تعمیرات کرنے جیسے جرائم میں بھی ملوث ہیں۔ 


کوئی تبصرے نہیں