Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

جہانگیرترین کا استعفی،عبدالعلیم خان نے بڑا بیان جاری کردیا

 لاہور(جی این اے)جہانگیرترین اعلی پائے کے سیاست دان،افسوس کوئی حکومت ان سے فائدہ نہ اٹھاسکی،جہانگیرترین کا پارٹی عہدہ اورسیاست کو خیرباد کہن...

 لاہور(جی این اے)جہانگیرترین اعلی پائے کے سیاست دان،افسوس کوئی حکومت ان سے فائدہ نہ اٹھاسکی،جہانگیرترین کا پارٹی عہدہ اورسیاست کو خیرباد کہنے پر صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے بڑا بیان جاری کردیا۔

علیم خان نے یہ بھی کہا کہ جہانگیرترین جیسے سیاست دان کا کسی بھی حکومت کا حصہ ہونا یہ حکومت کیلئے باعث اعزازہے مگر یہ بدبختی ہے کہ کوئی حکومت بھی جہانگیرترین کی صلاحیتوں سے مستفید نہ ہوسکی۔میں جہانگیرترین کو چھوٹا بھائی اورآئی پی پی کا صدرہونے کی حیثیت سے بھرپورخراج تحسین پیش کرتا ہوں،جہنانگیر ترین ہمیشہ ہمارے سرپرست اعلی ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین فلاحی کام بھی بڑھ چڑھ کرکرتے ہیں جو قابل ستائش ہیں،دوسروں کیلئے دکھ دردبانٹنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔واضع رہے کہ جہانگیر ترین نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کیساتھ سیاست کو بھی خداحافظ کہہ دیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں