Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان

اسلام آباد(جی این اے) پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان تحریک انصاف نے پریس ...

اسلام آباد(جی این اے) پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین کیساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مرکز اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کی منظوری دی ہے،پیپلزپارٹی،ن لیگ اور ایم کیو ایم کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں سے بات چیت ہو گی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہم حکومت بنانے جا رہے ہیں،علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیاہے،عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اس کے مطابق حکومت بنانے دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے جتنی جلدی ہو سکے کرائے جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں