Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

خواجہ آصف نے جنرل باجوہ اورجنرل فیض سے متعلق اہم انکشاف کردیا

 اسلام آباد(جی این اے)ہم سے جنرل باجوہ اورجنرل فیض باہم ملکر قانون سازی کرواتے رہے،اس کیلئے ہمیں اس وقت آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا ...

 اسلام آباد(جی این اے)ہم سے جنرل باجوہ اورجنرل فیض باہم ملکر قانون سازی کرواتے رہے،اس کیلئے ہمیں اس وقت آئی ایس آئی کے میس میں جانا پڑتا تھا،ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا اہم انکشاف سامنے آگیا۔

ن لیگ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے باقی کھلاڑی بھی موجود ہیں صرف سیاست دان نہیں ہیں،اب سب کو باہم ملکر بیٹھنا ہوگا تاکہ استحکام آسکے۔جنرل فیض اورجنرل باجوہ ایف اے ٹی اورمجلس عاملہ کے حوالے سے بھی قانون سازی کراتے رہے،فوج اورآئی ایس آئی کی دخل اندازی وجہ سے دونوں قانون سازیاں ہوئیں تھیں،اس ماحول میں اورکیا ہوتا پھر اسکے علاوہ،جس بگاڑنے جنم لیا اسی کو اب برداشت کررہے ہیں۔

صدرعلوی کے حوالے سے خواجہ آصف نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ آئین کی دوبارہ خلاف ورزی صدرعارف علوی نے کی ہے جس پر آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا کیس چل جانا چاہئے۔نومئی کو بھی ریاست کو چیلئج کردیا گیا تھا جسکے مرتکب لوگوں کو احتساب کے عمل میں لانا چاہیے۔ 

کوئی تبصرے نہیں