Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کو لکھی چھٹی سامنے آگئی

 اسلام آباد(جی این اے)تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط سامنے آگیا،خط میں تیس فیصد قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے آڈٹ کا مطالبہ کردی...


 اسلام آباد(جی این اے)تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط سامنے آگیا،خط میں تیس فیصد قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا گیا ہے،مالیاتی آدارہ پہلے گڈگورننس کے حوالے سے شرطیں رکھیے پھرمالی سہولیات فراہم کریے۔

آئی ایم ایف کے نام لکھی گئی یہ چھٹی عمران خان کی ہداہت پر بھیجی جارہی ہے،اس میں یہ بھی تحریرکیا گیا ہے کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ مالیاتی ادارہ تحقیقاتی ادارہ بن کر تحقیق کرے،پتن اورفافن نے الیکشن میں آڈٹ کرنے کے طریقے بتادئیے ہیں ان میں ہی کچھ ردوبدل کرکے اطلاق کریں،پاکستان کی عوام پر آئی ایم ایف کی امدادبوجھ بن جائے گی،لہذا آئی ایم ایف کا مذکورا کرداراگر اداکیا گیا تویہ پاکستانی قوم کی عظیم خدمت کے مترادف ہوگا۔

خط میں لکھے مطالبے میں یہ بھی کہہ دیا گیا ہے کہ انتخابات میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ صرف تحریک انصاف کا نہیں بلکہ دیگرجماعتوں اورعالمی اداروں کا بھی ہے،مالیاتی ادارے کے اصول سامنے رکھے جائیں اوراختیارات کے غلط استعمال کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی۔قانون کی حکمرانی کو آئ ایم ایف اہمیت دیتا ہے اسلئے اس ادارے کو اب غورکرنے کی ضرورت ہے کہ منابسب پالیسیاں بنانے اوران پر عمل درآمد کرنےکے قابل رکن ہے بھی کہ نہیں،یہ اٹل حقیقت ہے کہ اییسی حکومت کی کوئی اخلاقی اہمیت نہیں ہوسکتی جو کسی جائزے کے بغیرمسلط کردی جائے،نہ ہی ایسی حکومت کو ٹیکسیشن اقدامات اٹھانے کا اخلاقی حق ہوتا ہے۔

اس چھٹی میں یاددہانی بھی کروائی گئی کہ ماضی قریب میں عمران خان اورمالیاتی ادارے کے نمائندوں کے مابین گفتگوبھی ہوئی تھی،پاکستان تحریک انصاف نے شفاف اورایماندارانہ الیکشن کی شرط اوریقین دلانے پر مالی سہولیات کی حمایت کی تھی۔

یہ بھی تحریر میں لایا گیا کہ الیکشن پر کتنے اخراجات آئے اوریہ کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران کیسے مداخلت ہوئی اورفراڈبھی کئے گئے،جو اتنے دھڑلے سے کئے گئے کہ برطانیہ،امریکہ اوریورپی یونین نے بھی پوری طرح شفاف تحقیق کرنے کا مطالبہ کردیا تھا۔ 

کوئی تبصرے نہیں