Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

وزیراعظم کی ویلنٹائن ڈے پراپنی دوست سے منگنی؟

آسٹریلیا(ویب ڈیسک)محبت کے عالمی دن ویلنٹائن ڈے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم البانیز نے اپنی محبوبہ جوڈی بیڈن سے منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔ وزار...


آسٹریلیا(ویب ڈیسک)محبت کے عالمی دن ویلنٹائن ڈے پر آسٹریلیا کے وزیراعظم البانیز نے اپنی محبوبہ جوڈی بیڈن سے منگنی کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارت عظمی کے عہدے پر البانیز پہلے وزیراعظم ہیں جہنوں نے وزیراعظم کے عہدے پر موجودہوکر منگنی کی،اس حوالے سے سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر نے خوب دھوم مچارکھی ہے۔کیپشن میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس نے ہاں کردی ہے،فوٹو میں وزیراعظم کی منگیتر نے نئی رنگ بھی پہن رکھی ہے۔
دونوں نے سب کیلئے یہ پیغام بھی جاری کیا کہ ہم اس فیصلے کے بعد بہت خوش ہیں اورہماری خواہش ہے کہ ہم اپنی باقی زندگی ایک دوسرے کیساتھ پرسکون طریقے سے گزاریں گے۔
ساٹھ سالہ وزیراعظم البانیز اورپینتالیس سالہ جوڈی نے ایک کاروباری تقریب میں ایک دوسرے کو دیکھا تھا اورپھر دونوں کے مابین دوستی ہوگئی جسکو ایک مستقل رشتے میں باندھنے کیلئے دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا اورپہلے منگنی کی۔
صارفین نے بڑی تعدادمیں دونوں کو مبارک باددی اوراپنی نیک تمنائوں کا بھی اظہارکیا۔

کوئی تبصرے نہیں