Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

کرکٹ دیوانوں کاانتظارختم،پی ایس ایل کامیلہ آج سجے گا

راولپنڈی(جی این اے) کرکٹ دیوانوں کاطویل انتظارختم،پی ایس ایل 9کامیلہ آج سجے گا،قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ایکشن سے پہلے موسیقی کی جھنکار...


راولپنڈی(جی این اے) کرکٹ دیوانوں کاطویل انتظارختم،پی ایس ایل 9کامیلہ آج سجے گا،قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ایکشن سے پہلے موسیقی کی جھنکار ہوگی، ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے،شائقین آتش بازی اور لیزر شوسےبھی لطف اندوز ہوں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن میں ایک ٹرافی کیلئے 6 ٹیمیں 4 وینیوز پر آمنے سامنے آئیں گی، میگا ایونٹ کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہو گا، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں رات آٹھ بجے میدان میں اتریں گی۔میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سجائی جائے گی جس میں نامور گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب آج شام ساڑھے 6 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہو گی، افتتاحی تقریب میں فائر ورک اور لیزر شو کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

شائقین کرکٹ کا سٹیڈیم میں داخلہ ساڑھے تین بجے شروع ہو جائے گا، مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو جوائن کر لیا، پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں ہو گا،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اپنی اپنی ٹیم کی جیت پر امید ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں