Page Nav

HIDE

تازہ ترین خبر:

latest

سوات کی خواتین کوخودمختاربنانےکیلئےپاک فوج کےقابل تحسین اقدامات

راولپنڈی(جی این اے)سوات کےدوردرازعلاقوں میں خواتین کوخودمختاربنانےکیلئےپاک فوج کےبہترین اقدامات کےحوالےسےتقریب کاانعقادکیاگیا۔ خواتین کو خود...

راولپنڈی(جی این اے)سوات کےدوردرازعلاقوں میں خواتین کوخودمختاربنانےکیلئےپاک فوج کےبہترین اقدامات کےحوالےسےتقریب کاانعقادکیاگیا۔

خواتین کو خودمختار بنانے کے ارادے سے پاک فوج نے گزشتہ سال پیوچار میں وومین سکل سینٹر قائم کیا، وومین سکل سینٹر میں تین ماہ پر مشتمل پہلے کورس کے اختتام پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، کورس کے دوران مقامی خواتین کو سلائی کڑھائی اور دستکاری کی تربیت دی گئی۔

تقریب میں کورس مکمل کرنے والی خواتین کو سلائی مشینیں اور نقد انعامات دیئے گئے۔ تقریب کےاختتام پرمقامی خواتین کی جانب سےکورس کےدوران مکمل کی گئی سلائی کڑھائی اور کپڑے بھی نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔ مقامی خواتین کاپاک فوج کےان اقدامات کوسرہاتےہوئےکہناتھاکہ سکل سینٹرسے انہیں خودمختاری کے ساتھ باعزت روزگار حاصل ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں